اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان نے ایران کے سفیر علی رضا ثانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کشیدگی کے خاتمے کے بعد بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے مضبوط اور گہرے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا، 26 جنوری 2024ء تک اپنے متعلقہ سفارت خانوں میں ان کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔
بیلاروس میں پاکستانی سفیر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کے 29 جنوری 2024ء کو پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔
— Sajjad Haider Khan, Ambassador of to Belarus (@kachosajjadFSP) January 25, 2024