ایران کے صوبے سمنان میں زورداردھماکہ سنا گیا ہے: سرکاری میڈیا

Published On 22 January,2024 12:37 pm

تہران : (ویب ڈیسک ) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبے سمنان میں بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایرانی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے صوبہ سمنان کے صنعتی شہر میں بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ابھی تک دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے، فائر فائٹرز جائے وقوع کی طرف روانہ ہورہے ہیں۔