ملتان : ویئر ہاؤس میں ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق

Published On 10 December,2023 12:33 pm

ملتان: (دنیانیوز) ملتان کے علاقے شجاع آباد روڈ پر ویئر ہاؤس میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق بم کباڑ کے سامان میں موجود تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کرقانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے مغلپورہ میں آٹو مارکیٹ کے قریب گٹر میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔