تہران : (ویب ڈیسک ) ایران کے دارالحکومت تہران کے گاندھی ہسپتال میں خوفناک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے مریضوں کو فوری طور پر دیگر مراکز صحت منتقل کیاگیا ، فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ علاقے کو آمدورفت کے لیے بند کردیاگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔