لاہور: (ویب ڈیسک) بارش نہ ہونے پر آج ملک بھر کے مختلف مقامات پر نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے خدشے کا اظہار کیا کہ اگر بارشیں فوری نہ ہوئیں تو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بارش نہ ہونے کے باعث موسم کے منفی اثرات بڑھ گئے ہیں۔
صلاۃ استسقاء کو پانی کی کمی، خشک سالی اور جنگلات میں آگ سے بچاؤ کیلئے ادا کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت خشک موسم اور سخت سردی کی لپیٹ میں ہے، بارش نہ ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔