یوم یکجہتی کشمیر: حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

Published On 26 January,2024 07:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے، اس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔