اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم کی تجرباتی مشق کامیاب رہی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ای ایم ایس مشق سے مفید اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے، ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم آر او کے دفاتر میں مشق ہوئی۔
ای ایم ایس کے استعمال اور نتائج کی ترسیل کی مکمل مشق کی گئی، کامیابی سے پریزائیڈنگ افسران سے نتائج کی ترسیل اور آر او نے مکمل تدوین کی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے نتائج کی ترسیل تسلی بخش رہی، چند مقامات پر پریزائیڈنگ افسران کو کنیکٹوٹی کی دشواری کا سامنا رہا۔