فیصل آباد :( دنیا نیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہ ہے کہ امیدواروں کا فرض ہے ناراض لوگوں کی دل جوئی کریں، نوازشریف کی گفتگو ہی ہمارا انتخابی منشور ہے۔
فیصل آباد میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن سنی سنائی باتیں نہ کیا کریں ،پارٹی وقت آنے پر بہتر فیصلے کرے گی، ملک میں اس وقت معاشی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا، ملک کو ایسے حالات سے نکالنے کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک ایسا آدمی ملک پر مسلط ہوا جس نے ملکی سیاسی کلچر بدل دیا، پاکستان کی سیاست میں بدبخت انسان نے معاشرے اور جمہوری روایات کوتباد کردیا ہے،ہم سب کو اکٹھے ہوکر سوچنے کی ضرورت ہے کونسی غلطی ہوئی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارا جماعت اسلامی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ،جماعت اسلامی والے ہمارے بھائی اور ساتھی ہیں، ایک آدمی نے ملک میں نفرت کے بیج بوئے جوختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ہمیں قومی یکجہتی کو پروان چڑھانا ہوگا، قومی یکجہتی ہی قومی اور بنیادی منشور ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب کی جارحانہ اور الزام تراشی کی مہم کا ہم نے جواب نہیں دیا، خاموش رہنا ہی ہمارا جواب ہے، سابق حکمران جماعت سےہم نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں چھینی ان کے خلاف مدعی ریاست ہے یہ ہم پر بات کرنے سے پہلے گریبان میں جھانکا کریں کہ 2018میں کیا ہوا تھا۔
مرکزی رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جی 20ممالک میں شامل ہورہے تھے اب ہماری معیشت 47ویں نمبر پر ہے، اب ہم ایک ایک ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں کرتے ہیں، انتخابی مہم کے دوران نوازشریف جوگفتگو کررہے ہیں وہی منشور ہے۔