کوہستان: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کوہستان کے علاقے میں خواتین کی انتخابی مہم چلانے پر پابندی کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہستان اپر نے رپورٹ میں معاملہ غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنے سے روکنے پر حلقے میں انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔