پیپلز پارٹی کا آج میرپور خاص میں پاور شو، بلاول خطاب کریں گے

Published On 03 February,2024 09:51 am

میرپور خاص: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی آج میرپور خاص میں گاما سٹیڈیم میں پاور شو کرے گی۔

میرپور خاص کے جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری حلقہ این اے 211 اور 212 کی عوام سے خطاب کریں گے، جلسے میں مرکزی قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چیئرمین پی پی آج شام 5 بجے جسلہ گاہ پہنچیں گے۔