راولپنڈی: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ نے چھ فروری کو لال حویلی کے باہر جلسے کی اجازت مسترد کردی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے نے ضلعی انتظامیہ سے لال حویلی کے باہر جلسے کی اجازت مانگی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔