کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے صوبائی حلقہ پی ایس 121 میں جی ڈی اے کا امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دستبردار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان کو اورنگی ٹاؤن میں بڑی کامیابی مل گئی، جی ڈی اے کے پی ایس 121 کے امیدوار اشعر انور نے ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
جی ڈی اے کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق سے الیکشن آفس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران جی ڈی اے کی جانب سے پی ایس 121 میں ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی۔