اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جاتے جاتے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کردیئے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سید عطا الرحمان کو3 ماہ کیلئے سیکرٹری انچارج کا اضافی چارج سونپ دیا، گریڈ 21 کی ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ آمنہ عمران خان کو اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
گریڈ 21 کے وقاص علی محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سکیورٹی تعینات کردیاگیا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔