گجرات: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024ء کے حلقہ این اے 64 میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔
ریٹرننگ آفیسر نے فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے تمام امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو صبح 9 بجے آفس بلا لیا۔
حلقہ این اے 64 کے 359 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی ہو گی، آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے
8 فروری 2024ء کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔
الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے 1 لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کئے تھے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 64 کا فارم 47 جاری کیا تھا۔