دریا خان: (دنیا نیوز) حلقہ پی پی 90 میں دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدوار عرفان اللہ خان ہار گئے، آزاد امیدوار احمد نواز خان نوانی 7 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عرفان اللہ خان نے کہا کہ ری کاؤنٹنگ غیر قانونی تھی، فارم 47 جاری ہونے کے بعد مجھے ہرانے کیلئے دوبارہ گنتی کی گئی، ہمارے ووٹ ریجیکٹ کئے گئے، ڈبل مہریں لگائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوک قلندر بخش پولنگ سٹیشن کا ہمارا رزلٹ شامل ہی نہیں کیا گیا، بیلٹ پیپرز والے تھیلے پھٹے ہوئے تھے جو واضح ثبوت ہے کہ جعل سازی کی گئی۔
عرفان اللہ خان نے کہا کہ ہم زبردستی ہرانے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔