لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چودھری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں مونس الہٰی کی منجمد ہونے والی جائیدادوں کو آگے ٹرانسفر کرنے سے بھی روک دیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق مونس الہٰی کی نیو گارڈن ٹاؤن میں چار کینال کی جائیداد کو منجمد کیا گیا جبکہ مونس الہٰی کی ایم ای کیپیٹل کمپنی اور ٹیوٹا موٹرز گجرات کو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ ایس ای سی پی کو ہدایت کی جاتی ہے وہ متعلقہ کمپنی کے شئیرز آگے ٹرانسفر نہ کرے۔
عدالت نے ایف آئی اے سے مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز میں ہونے والی مزید پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔