توہین عدالت کیس : ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی گرفتاری کا حکم

Published On 20 February,2024 03:19 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈی سی اسلام آباد کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈی اسلام آباد نے فیملی سمیت عمرے پر جانا ہے ڈی سی کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے ڈی کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ورانٹ گرفتاری جاری کیے ۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن  جہاں بھی ملیں وہاں سے گرفتار کرکے پیش عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے آئی جیز کو بھی حکم نامہ جاری کردیا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی ۔