اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل کی جانب مخصوص نشستوں کے حصول کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
سنی اتحاد کونسل کی درخواست کل الیکشن کمیشن میں سماعت کے لئے مقرر ہوگئی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستیں بھی سماعت کے لئے مقرر ہوگئیں، جمعیت علمائے اسلام پاکستان، جی ڈی اے، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کو نوٹس جاری کئے گئے۔
الیکشن کمیشن کا فل بینچ بدھ کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔