اسلام آباد: (دنیا نیوز) نومنتخب ممبران قومی اسمبلی کیلئے قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر کی جگہ تبدیل کر دی گئی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق فیسیلی ٹیشن سینٹر بدھ سے کمیٹی روم نمبر 2 کے بجائے کمیٹی روم نمبر 5 میں خدمات جاری رکھے گا، نومنتخب ممبران رجسٹریشن کا عمل مکمل کروا لیں۔
ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کیلئے ممبر اسمبلی کا کارڈ ہونا ضروری ہے، رجسٹریشن کا عمل قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس تک جاری رہے گا۔