اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے متعلق فل کورٹ بینچ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فل کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے، فیصلے نے پارلیمان اور سپریم کورٹ کی توقیر میں مزید اضافہ کیا ہے۔
راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ملک اور قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر کا کام کرنے کی ضرورت ہے۔