اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو طلب کر لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سول جج مرید عباس خان نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس بانی پی ٹی آئی کے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 3 اپریل کو طلب کیا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔