بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

Published On 04 March,2024 12:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی توہین عدالت درخواست پرسماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے، عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی جاتی۔

بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔