راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے چیلنجز ان ملٹری میڈیسنز سیمینار میں شرکت کی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سیمینار میں اظہار خیال بھی کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صحت کے شعبہ میں نئے ابھرتے چیلنجز، وبائی امراض اور انسانی مسائل پر بات کی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایس سی او ممالک میں ملٹری میڈیسن شعبہ میں تعاون اور تیاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ایس سی او میں شراکت داری کو قدر کی نظر سے دیکھتی ہیں، پاکستان تنظیم کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خواہشمند ہے۔