لاہور: (دنیا نیوز) صدارتی انتخاب کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل ظہرانے پر مدعو کر لیا۔
ظہرانہ کل گورنر ہاؤس میں دوپہر ایک بجے دیا جائے گا، حکومتی اتحادی نماز جمعہ گورنر ہاؤس میں ہی ادا کریں گے، نماز جمعہ کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کو صدارتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، صدارتی انتخاب کے حوالے سے مختلف ارکان کو اہم ٹاسک بھی سونپے جائیں گے۔
حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں امیدوار ہیں، کل تمام ارکان اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں ووٹنگ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔