اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ۔
سیکرٹری سینیٹ نے اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز پر دستخط کئے، سینیٹر اعجاز چودھری کو کل صبح10بجے صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پیش کیاجائے گا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے آج سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آڈرز جاری کرنے کی رولنگ دی تھی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جہاں انہوں نے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت دی۔
قبل ازیں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا تھا کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اس دستاویزات پر دستخط کیے، سینیٹر اعجاز چودھری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہوا ہے، اعجاز چودھری 9 مئی سے زیر حراست ہیں، اعجاز چودھری کی سینیٹ اجلاس میں شمولیت لازم ہے چنانچہ ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔