لاہور: (دنیا نیوز) عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر سے دلائل طلب کر لیے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نوید اقبال نے دونوں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔
بعد ازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی، ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔