ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

Published On 08 March,2024 01:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔

پنجاب اسمبلی میں بانی پیپلزپارٹی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے اور بحالی جمہوریت کیلئے عظیم قربانیاں دینے پر سیاسی کارکنوں کو نشان بھٹو سے نوازے جانے کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔

قرارداد قائد ایوان وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیش کی تھی۔