خانہ فرہنگ ایران میں ایرانی شعراء حکیم نظامی اور فردوسی کی یاد میں تقریب کا اہتمام

Published On 12 March,2024 10:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایرانی شعراء حکیم نظامی اور فردوسی کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں سید ذیشان الحسن کی کتاب ’’شاہنامہ فردوسی کے منتخب قصے‘‘ کی رونمائی کی گئی، تقریب میں ایرانی دستکاری کی نمائش بھی سجائی گئی، ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران تہذیب آپس میں جڑی ہوئی ہے، ایرانی زبان کی مزید کتابوں کا اردو ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔

پروفیسر ذیشان الحسن نے کہا کہ فردوسی جیسے شاعر کی کتاب کا ترجمہ کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ لاہور جعفر روناس ، شاعر نذیر قیصر، اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔