کراچی :(دنیا نیوز)صوبائی وزیر بلدیات،ہاؤسنگ وٹاؤن پلاننگ سندھ سعیدغنی نے کلک اورسوئپ کےدفتر کااچانک دورہ کیا، دورے کے دوران سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کی گئی۔
صوبائی وزیرنےکلک کے زیرانتظام چلنےوالےمنصوبوں سمیت دیگرامورپرتفصیلی بریفنگ لی، کےایم سی میں 950گھوسٹ اور200ایسےملازمین ہیں جوایک شناختی کارڈپردومحکموں سےتنخواہیں وصول کرتےتھے۔
سعید غنی نے کہا کہ شہر قائد کے 12 ٹاؤن میں بھی 35 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے، تمام ٹاؤنزکےساتھ ساتھ یوسی کی سطح پربھی ملازمین کی ویریفکیشن کویقینی بنایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کےتمام ملازمین کی ویریفکیشن کےبعدان کی حاضری کوبائیومیٹرک کرکےان کی تنخواہوں کوبراہ راست ان کے اکاؤنٹ میں بھیجاجائے۔
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں کےایم سی کےفنڈزسے8کمیونٹی سینٹرز،2پلےگراؤنڈاوردرجنوں سڑکیں بنائی جائیں گی، پی ڈی کلک شہر میں 8 لاکھ سےزائد پروپرٹیز میں سے صرف ڈیڑھ لاکھ افراد ہی یہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
سعید غنی نے تمام ملازمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کےکئی ٹن پرمشتمل کچڑےکوسائنٹیفک طریقےسےٹھکانےلگایاجائے۔