کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 2 روز قبل گم ہونے والے بچوں ایان اورانابیہ سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دونوں کی مکمل کفالت کرنے کا اعلان کر دیا، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دونوں کے مکمل تعلیمی اخراجات بھی برداشت کروں گا۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایسے تمام بچے جن کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے وہ بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں۔