لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور صوبائی مشیر پرویزرشید نے کہا کہ نوازشریف کسی بھی حکومتی عہدے سے بلند ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ عوام کی خواہش تھی کہ نواز شریف پاکستان میں ان کے درمیان آئیں، نوازشریف نے جو بھی فیصلہ کیا وہ خود کیا، وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ نوازشریف کا اپنا ہے، پاکستان کی عوام نوازشریف کو اپنے قائد کے طور پر دیکھتے ہیں اور وہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کے لئے مسلم لیگ ن نے قربانی دی ہے، جن لوگوں نے ووٹ کی عزت کو اس کی تقریم کو نقصان پہنچایا وہ آج کوڑے دانوں میں پڑے ہیں۔