عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع ہوگا

Published On 22 March,2024 09:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کیا جائے گا جبکہ مجوزہ امتحان میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تربیتی سیشن دلوانے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں حج تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ سمندر پار پاکستانی حج کیلئے روانگی سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔