ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے بغیر اجازت نامے کے حج ادا کرنا غیر قانونی قرار د ے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے عازمین حج کے لئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا، وزارت داخلہ نے اجلاس میں بغیر اجازت حج کرنے والوں پر 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی قرار دے دیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔
سعودی وزارت داخلہ کے پرمٹ نہ دکھانے پر تارکین وطن کو 6 ماہ جیل ، 10 سال تک مملکت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔