گجرات: ٹرک کی موٹر سائیکل کوٹکر، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

گجرات: ٹرک کی موٹر سائیکل کوٹکر، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ماں، بیٹا اور پوتی موٹر سائیکل پر اپنے گھر دھوڑانوالہ جا رہے تھے، مرنے والوں میں تین سالہ آمنہ، 56 سالہ خالدہ بی بی اور اسد اللہ شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کا بتانا ہےکہ خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بچی اور والد کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔