گوادر(دنیا نیوز) گوادر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پرجوش پریڈ ہوئی، پریڈ میں مسلح افواج، پولیس اور لیویز کے دستوں نے حصہ لیا۔
یوم پاکستان پریڈ میں پاکستان آرمی، نیوی، ایف سی، کوسٹ گارڈ، پولیس، لیویز بالخصوص خواتین پولیس اور ایف سی کے دستے شامل ہوئے، پاکستان نیوی کا بینڈ شائقین کی داد کا خاص مرکز رہا، مسلح افواج کے بینڈز نے ملی نغموں کی دھنوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
پریڈ میں سول اور عسکری عہدیداروں نے شرکت کی، پاک فوج کے مطابق آنے والا وقت بلوچستان کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا، حب، اورماڑہ، پسنی اور جیونی میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔
یوم پاکستان کی تقریب کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، دیکھنے کے لئے دور دور سے لوگ اکٹھے ہوئے۔