اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب

Published On 31 March,2024 11:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت اجلاس یکم اپریل کو صبح 11 بجے ہوگا، طلب کردہ اجلاس میں امن و امان، مہنگائی سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

یاد رہے کہ ضمنی بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت کا طلب کردہ اجلاس گزشتہ روز غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلایا گیا ہے۔

سپیکر کی جانب سے یکم اپریل کو طلب کردہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔