سی ای او ریلوے کا ملازموں کو دی گئی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان

Published On 03 April,2024 09:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی ای او ریلوے نے ملازموں کی معمولی غلطیوں پر دی گئی سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

معافی کا اطلاق حادثات کے کیسز اور مالیاتی خورد برد کے کیسز کا سامنا کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا، سی ای او نے اعلان ریلوے اولڈ ڈیزل شیڈ میں مزدوروں سے خطاب کے موقع پر کیا، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ ماہانہ ریونیو 10 سے 12 ارب تک لے جائیں گے، ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی باقاعدگی 95 فیصد ہوگئی ہے۔

عامر علی بلوچ نے مزید کہا کہ تمام ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر مل رہی ہیں، ملازمین کے دیگر واجبات بھی بہت جلد ادا کر دیئے جائیں گے، ریلوے اکاموڈیشنز کی مرمت کا جامع پلان ترتیب دے رہے ہیں، تمام مزدوروں کی عام نوعیت کی تمام سزائیں معاف کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے تعاون سے ریلوے کو ایک ٹیم کے طور پر چلا رہے ہیں۔