لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ریلویز کے مطابق عیدالفطر پر شہریوں کی سہولت کیلئے لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے مسافروں کیلئے خصوصی عید سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کر دیں گے۔