اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عید کا مطلب دوسروں کے احساس کا عملی مظاہرہ اور انہیں خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 22, 2023
انہوں نے کہا کہ رمضان کی برکتوں اور رحمتوں کے بعد میٹھی عید کی خوشیاں اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، عید کا مطلب معاشی مشکلات میں آسودہ حال اور تنگ دست افراد کا خیال رکھنا ہے۔