لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقع پر بھی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو پابند سلاسل رکھنے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک میں نماز عید کی ادائیگی
انہوں نے کہا کہ آج کے روز ہمیں علی امین، افتخار گھمن، اپنے غائب کیے گئے سوشل میڈیا کارکن عطاء الرحمٰن اور ان تمام کارکنان کو یاد رکھنا ہوگا جو اب تک تاریخ، اقدار، اخلاقیات اور زمینی حقائق سے یکسر نابلد چھوٹے ذہنوں کے ان پڑھ اور ناخواندہ گروہ کی قید میں ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 22, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس قید کے نتیجے میں یہ سب لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے سے محروم کر دیے جائیں گے کیونکہ ان کا واحد جرم یہ ہے کہ یہ سب حقیقی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔