لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنے بچپن کے محلے میں عید منانے پہنچ گئے۔
بابر اعظم کا بچپن فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے اور چند برس قبل ڈیفنس منتقل ہو گئے تھے۔
قومی کپتان بابر اعظم پرانے دوستوں اور محلے داروں سے ملے اور ان کے ساتھ وقت گزارا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر بھی جاری کیں۔
Time flying over my head.
— Babar Azam (@babarazam258) April 22, 2023
This year got a chance to celebrate #EidAlFitr at my childhood home.
What a rush of memories.#EidMubarak everyone pic.twitter.com/cQ9rbw1N55
اس موقع پر بابر کا کہنا تھا کہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں سب کو عید مبارک ہو۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں، بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی 20 میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا، پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔