قومی کرکٹرز کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

Published On 21 April,2023 10:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹرز نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان ٹیم کی طرف سے پوری قوم کو مبارک دی ہے۔

کپتان بابراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے آپ سب اس دن کو اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی سے منائیں گے، عید الفطر پر بڑوں کے ساتھ عید منائیں اور پاکستان ٹیم کو بھی سپورٹ کریں۔

قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب کو عیدالفطر مبارک ہو اور آپ سب نے جو رمضان کریم میں عبادات کی ہیں وہ اللہ قبول کریں۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی طرف سے عیدالفطر مبارک ہو، اپنا اور اپنے قریب دوستوں کا بہت خیال رکھیں۔