لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے بابر اعظم کی کپتانی پر اعتماد کا اظہار کر دیا، پی سی بی حکام کی مشاورت میں رواں سال ورلڈ کپ تک بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھے جانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے نجم سیٹھی سے ملاقات میں بابر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، صرف درست رہنمائی کی ضرورت ہے۔
نجم سیٹھی نے ٹیم ڈائریکٹر کو مکمل اختیارات سونپتے ہوئے ان کے مشوروں پر عمل کی یقین دہانی کروائی ہے، بابراعظم کو ورلڈکپ تک تینوں طرز میں کپتان بنانے کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔