لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز بھی خوب جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور گہما گہمی جاری ہے۔
عوام رشتے داروں کے گھروں پر جانے اور دعوتوں میں مشغول ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد پارکس اور سیر و تفریح کے مقامات کا رخ کر رہی ہے، کراچی میں ساحل سمندر پر تفریح کے لئے آئے لوگوں کا رش ہے۔
بچے جھولے جھولنے میں مصروف ہیں اور عیدی کے پیسوں سے مزے مزے کی چیزیں خرید کر ان سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، گھروں میں مزے مزے کے کھانے پکائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد کے مختلف پارکوں میں شہریوں کی بڑی تعداد عید الفطر کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے پہنچ گئی ہے، ملک بھر کے تمام اہم شہروں کے چڑیا گھروں میں بھی بچہ پارٹیوں نے ہلہ بول دیا ہے۔
دوسری جانب امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کے لئے پولیس اہلکار چوکس ہیں۔