لاہور: (دنیا نیوز) سی ای او پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ عید سپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ عید پر رش کے پیش نظر بعض ٹرینوں میں اضافی کوچز لگائیں گے، تنخواہوں میں تاخیر کا خاتمہ کر دیا، گریجویٹی اور پنشن کی جلد ادائیگی پر توجہ دے رہے ہیں۔
فیس بک ای کچہری میں مسافروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے سٹاپ بڑھانے سے لمبی منزل کے مسافر تنگ ہوں گے، بعض ٹرینوں کی اے سی سلیپر کوچز میں اضافہ کریں گے۔