جسٹس شجاعت علی خان کا کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کا دورہ، 15 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

Published On 11 April,2024 06:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان نے کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کا دورہ کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شجاعت علی خان نے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 15 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، قیدیوں کے کھانے کا مینیو اور کچن کے انتظامات بھی چیک کئے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے خواتین قیدیوں کو عیدی دی اور تحائف بھی تقسیم کئے، کوٹ لکھپت جیل کے ہسپتال میں قیدیوں کی عیادت بھی کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران اور سینئر سول جج شفقت عباس بھی جسٹس شجاعت علی خان کے ہمراہ تھے۔