پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا۔
سینئر جج جسٹس اعجاز انور نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا، تقریب میں ججز، وکلاء اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان گزشتہ روز ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔
پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہی ہے، انہوں نے 1992ء میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل ایل بی کیا۔
قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم 1999ء سے 2000ء تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے، وہ 2008ء سے 2010ء تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کے عہدے پر بھی فائز رہے۔