سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

Published On 16 April,2024 08:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے آج بھی سزا کے خلاف اپیلوں پر دلائل دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبی معائنہ کرانے کیلئے دائر درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں بشریٰ بی بی کو خوراک میں زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے