کراچی: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کیس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی، چیف سیکرٹری ودیگر کو طلب کر رکھا ہے، عدالت نے متعلقہ حکام سے رپورٹس طلب کی ہیں۔
یاد رہے کہ تجاوزات کے خلاف سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔