اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں چھ رکنی بنچ 30 اپریل کو سماعت کرے گا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہوں گے، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی چھ رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
نئے بنچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی شامل نہیں ہوں گے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے تحریری نوٹ میں خود کو بنچ سے الگ کر لیا تھا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ گزشتہ بنچ کے تمام ارکان نئے بینچ کا بھی حصہ ہوں گے۔